the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لاوڈاسپیکر پر اذان سے متعلق تبصرہ کے بعد چوطرفہ تنقید کی زد میں آئے معروف گلوکار سونو نگم نے اب تنازع کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ اذان سے متعلق تبصرہ کے بعد سے ہی ان کے خلاف اور ان کی حمایت میں سوشل میڈیا سمیت متعدد پلیٹ فارموں پر بیان بازیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم اب مانا جارہا ہے کہ ان کے اس نئے ٹویٹ سے تنازع تھم سکتا ہے۔

سونو نگم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کو مزید طول نہ دیں اور اس کو آگے مزید نہ بھڑكائیں ۔ سونو نگم نے ٹویٹ کرکے کہا کہ '' دوستو!، میری حمایت یا مخالفت میں، اتفاق یا



اختلاف میں، معاملہ کو مزید طول دینے کی ضرورت نہیں ہے، مستقبل کی طرف دیکھیں اور آگے بڑھیں۔ دعائیں۔

قابل ذکر ہے کہ سونو نگم نے 17 اپریل کی صبح ساڑھے پانچ بجے کئی ٹویٹ کئے تھے ، جس میں انہوں نے لاوڈاسپیکر سے اذان کو ایک شور بتایا تھا اور اپنی شکایت درج کرانے کی کوشش کی تھی ۔ سونو نے کہا تھا کہ میں مسلمان نہیں ہوں ، لیکن پھر بھی مجھے روزانہ صبح 5 بجے اذان کے شور سے اٹھنا پڑتا ہے۔ سونو نگم نے ساتھ ہی ساتھ گرودوارہ اور مندروں میں بھی لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر سوالات کھڑے کئے تھے۔ سونو نگم کے ان ٹویٹ کے بعد سے ہی ان کی چوطرفہ تنقید شروع ہوگئی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.